لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 48 گھنٹوں میں 69 ملزمان گرفتار

لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران موبائلز سکواڈ نے 48 گھنٹوں میں 69 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے، جہاں ای پولیس ایپ کی مدد سے مشکوک افراد اور جرائم میں ملوث ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق کارروائیوں کے دوران 16 اشتہاری ملزمان، 7 عدالتی مفروران اور 8 عادی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ناکہ جات پر چیکنگ کے دوران 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اپنی شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات میں ملوث مزید 35 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ای پولیس ایپ سے مدد لی گئی۔

WhatsApp Image 2026 10 29 at 5.00.23 PM 1

ترجمان نے بتایا کہ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے 33 ہزار 751 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 2 ہزار 772 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے چیکنگ مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے