یوم سیاہ،حافظ آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے یوم سیاہ کی تقاریب

حافظ آباد (پنجاب پوسٹ)حافظ آباد میں کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر اور ڈی پی او فواد احمد نے پرچم کشائی کی، جبکہ پیرا فورس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے افسران، ملازمین اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کھاریاں: یومِ سیاہ 27 اکتوبر کے موقع پر تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کھاریاں کے زیر اہتمام واک

ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار ہے، اور کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد کرانے تک پاکستانیوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم بند کرائے اور اپنی منظور کردہ قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ آزادی دلوائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے