پنجاب کے تمام ڈویژنز میں مریم نواز آٹزم سیٹلائٹ کیمپسز کے قیام کے لیے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات جاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب شعیب اقبال سید کی زیر صدارت گجرانوالہ،راولپنڈی، سرگودھا میں مریم نواز آٹزم سیٹلائٹ کیمپس کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کے نمائندگان کی شرکت

منصوبے کی شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے ایس ایم ڈی پی ای پورٹل کے ذریعے آٹزم سیٹلائٹ کیمپسز کے منصوبے کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ مریم نواز آٹزم سیٹلائٹ کیمپسز فیز ون میں راولپنڈی،گجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں قائم کیے جا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پھر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، دفاعی چیمپئن کے سکواڈ کا اعلان

گجرانوالہ کے علاقے اروپ ٹاؤن میں زیر تعمیر خصوصی تعلیمی ادارے کو مریم نواز آٹزم سیٹلائٹ کیمپس میں اپ گریڈ کرنے کی تجویزکی گئی۔اجلاس میں منصوبوں کی تعمیراتی اور مالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

آٹزم سیٹلائٹ کیمپسز میں خصوصی بچوں کے لیے جدید خصوصی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی خصوصی بچوں کی بہتر چ، نگہداشت اور روشن مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات جاری

خصوصی بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور ان کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے