ایشیا کپ میں پھر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، دفاعی چیمپئن کے سکواڈ کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فرحان یوسف ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ سکواڈ میں بلے بازوں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ آل راؤنڈرز احمد حسین اور حسنین عباس ڈار سکواڈ میں شامل ہیں، جبکہ اسپن باؤلنگ کی ذمہ داری محمد حذیفہ اور نقاب شفیق نبھائیں گے۔

فاسٹ باؤلرز میں علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-3 سے شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان گزشتہ ایڈیشن کا دفاعی چیمپئن ہے۔ قومی ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اب پاکستانی ٹیم عمان میں ایک بار پھر ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ اے میں متحدہ عرب امارات، بھارت اور نیپال کے خلاف میچز کھیلے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 8 نومبر کو بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے