لاہور (پنجاب پوسٹ)پاکستان ریلوے نے انجنوں کی کمی دور کرنے اور ٹرین آپریشن بہتر بنانے کے لیے غیر فعال انجنوں کی بحالی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے کل 439 انجنوں میں سے 172 غیر فعال ہیں، جبکہ صرف 267 انجن آپریشنل ہیں۔ ان غیر فعال انجنوں کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت 36 انجن چار ماہ میں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پھر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، دفاعی چیمپئن کے سکواڈ کا اعلان
منصوبے کے مطابق زیڈ سی یو ماڈل کے 20 انجن دو ماہ میں فعال کیے جائیں گے، جبکہ اے جی ای ماڈل کے 16 انجن فروری 2027 تک بحال کیے جائیں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق 69 انجنوں کی مرمت کے لیے متعلقہ مینوفیکچررز سے رابطہ کیا گیا ہے اور مختلف ماڈلز کے انجنوں کی مرمت کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں۔ انجنوں کی بحالی کے لیے اسپیئر پارٹس کی فراہمی پر بھی بات چیت جاری ہے۔









