قصور (پنجاب پوسٹ) منڈی عثمانوالا کے علاقے میں پولیس نے دو کمسن نابالغ بچیوں کے مبینہ زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او منڈی عثمانوالا ملک جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں دلہوں، نکاح خواں اور ایک گواہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ صنم بی بی، عمر 10 سال، اور صبا بی بی، عمر 16 سال، جو دونوں نابالغ ہیں، کا زبردستی نکاح پڑھوایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ملک جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور دونوں بچیوں کے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران دونوں دلہوں عامر ولد ملنگ اور رفیق کو گرفتار کیا گیا، جبکہ نکاح پڑھوانے والے قاری عبدالرشید اور گواہ ملنگ ولد صدیق کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے دونوں بچیوں کو بحفاظت دارالامان منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچیوں کا نکاح قانوناً جرم ہے۔ ایسا فعل کرنے والوں، بشمول دلہوں، نکاح خواں اور گواہوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔









