لاہور ہائیکورٹ،محکمہ صحت ملازمین کی آپ گریڈیشن واپس لینے کا حکم کالعدم قرار ، 6 ملازمین عہدوں پر بحال

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے ملازمین کی درخواستوں پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی اپ گریڈیشن واپس لینے کا حکومتی حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جسٹس شیریں عمران نے محمد فیاض الحق سمیت چھ ملازمین کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے چھ ملازمین کو اپ گریڈیشن کے عہدوں پر بحال کر دیا، جبکہ اپ گریڈیشن کی بنیاد پر ادا کی گئی تنخواہوں کی ریکوری سے متعلق احکامات بھی کالعدم قرار دیے گئے۔ اسی طرح محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد میں کمی کے احکامات بھی منسوخ کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: راستے کا تنازعہ یا پرانی رنجش،لالہ موسیٰ میں نوجوان قتل ،مقدمہ درج

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ملازمین کی اپ گریڈیشن 2011 کے نوٹیفکیشن کے مطابق بحال کی جائے اور ان کی سروس اور مالی فوائد دوبارہ طے کیے جائیں۔ عدالت نے سروس سٹرکچر اور انفرادی ملازمین کے ریکارڈ کا درست جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

کیس کے مطابق محکمہ صحت نے 2011 میں اپ گریڈیشن کی تھی، تاہم 2015 میں ملازمین کو دوبارہ پرانے سکیل اور عہدوں پر بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاریکیا گیا۔ درخواست گزاروں نے اسی نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سرکاری ملازمین کی سروس اور مالی حقوق کو متاثر کرنے والے اقدامات کے لیے قانونی جواز اور منصفانہ کارروائی ضروری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے