یوم سیاہ ، کشمیریوں کا جذبہِ حریت اور آزادی کی شمع ظلم و ستم کی کسی بھی شدت سے مدہم نہیں کی جا سکتی، ڈپٹی کمشنر لاہور

لاہور (ّپنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج کا سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کشمیریوں پر مظالم کی سیاہ تاریخ کی بنیاد بنا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ جمہوری لبادے میں من گھڑت قبضہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مظلوم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق ملنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم سیاہ ، جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، حسن مرتضیٰ

انہوں نے مقبوضہ وادی کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا جذبۂ حریت اور آزادی کی شمع ظلم و ستم کی کسی بھی شدت سے مدھم نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حقِ خودارادیت سے انحراف پر عالمی خاموشی ناانصافی کے مترادف ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ہماری آواز اور جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو آزادی اور انصاف کا سورج نصیب نہیں ہوتا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے