یوم سیاہ ، جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد اور ان کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ کشمیری عوام کو اپنی امنگوں کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کا مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ انصاف اور مذاکرات میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں بدل کر رکھ دیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی کشمیر پالیسی کو آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے