یوم سیاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پنجاب پوسٹ) سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ یومِ سیاہ کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام کی آواز دنیا بھر میں بلند کرتے رہیں گے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے اور مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرکے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اہمیت دی اور کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے