حکومت پنجاب نے مختلف محکموں پر آسامیوں کا اعلان کردیا ،کس محکمے کو کتنے آفیسر ملے؟

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ زراعت، محکمہ اطلاعات و ثقافت، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ ونگ میں واٹر مینجمنٹ آفیسر کی 92 اسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں 394 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت میں انفارمیشن آفیسر کی 15 اسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں 53 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ،محکمہ صحت ملازمین کی آپ گریڈیشن واپس لینے کا حکم کالعدم قرار ، 6 ملازمین عہدوں پر بحال

کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر منظور شدہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کو انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور متعلقہ دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو اپنی آن لائن درخواست کی ہارڈ کاپی اور متعلقہ دستاویزات کے دو فوٹو کاپی سیٹ بھی نتیجے کے اعلان کے بعد سات دنوں کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک اینڈوکرائنولوجی کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ مذکورہ اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو تقرری کے لیے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ سیاہ کشمیر، سرگودھا میں احتجاجی ریلی اور تصویری نمائش، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

اسی طرح پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آڈٹ آفیسر کی ایک آسامی کے حتمی نتیجے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس کے لیے ایک امیدوار کو تقرری کے لیے حکومت پنجاب کو سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو اور دیگر مراحل سے متعلق معلومات کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے