اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کشمیر منایا گیا اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر نے کی۔
ریلی میں ایس ڈی پی او رینالہ سرکل غازی آصف علی بیگ، صدر رینالہ بار رائے محمد اقبال، سیکرٹری بار راؤ عمران واجد، سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ نون حاجی جاوید اقبال، ریسکیو 1122 کے نمائندوں، صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پ ڑھیں: یوم سیاہ کشمیر، بھارتی تسلط کے خلاف شرقپور شریف میں ضلعی انتظامیہ کی احتجاجی ریلی
ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔









