یوم سیاہ کشمیر، بھارتی تسلط کے خلاف شرقپور شریف میں ضلعی انتظامیہ کی احتجاجی ریلی

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر نے کی۔ ریلی میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ، معززین علاقہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز بڑا اڈا سے ہوا، جہاں شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی تسلط اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے