راستے کا تنازعہ یا پرانی رنجش،لالہ موسیٰ میں نوجوان قتل ،مقدمہ درج

لالہ موسیٰ(پنجاب پوسٹ)کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے قاضیاں امام شاہ میں راستے کے تنازع نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق اقدامِ قتل کا مقدمہ (دفعہ 324) اب قتل (دفعہ 302) میں تبدیل کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق سید وجاہت عباس اپنے ایک دوست کے گھر سے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں اسلحہ بردار نوجوانوں نے اس کا راستہ روکا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے وجاہت عباس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 41 دن تک زیرِ علاج رہا، تاہم زخموں کی تاب نہ لا کر جان کی بازی ہار گیا۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتول کا نکاح محض دو ماہ قبل ہوا تھا۔ نوجوان کی اچانک موت پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ مقتول کو نم آنکھوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

لواحقین نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے