لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کا یوم سیاہ کشمیر پر پیغام27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک المناک دن ہے ۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کی جموں و کشمیر میں آمد نے کشمیری عوام کی مشکلات کے ایک طویل دور کا آغاز کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے،
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے آخر میں کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔کشمیر سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے۔ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔









