لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان تینوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔تین ملکی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے گزشتہ مقابلے میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔
سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف 90 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے ساتھ گزشتہ میچ میں تین وکٹیں حاصل کی تھی۔شاہین شاہ آفریدی تین ملکی سیریز کے تین میچز میں سات وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی قذافی سٹیڈیم میں سات ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 20 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کو قذافی سٹیڈیم میں سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے مزید چار وکٹیں درکار ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں وسیم اکرم نے 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل 162 واں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 161 ون ڈے میچز میں پاکستان نے 97 اور سری لنکا نے 59 میں کامیابی حاصل کی۔









