لاہور ہائیکوٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے درخواست مسترد کر دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکوٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔عدالت نے نظر بندیوں میں توسیع کے بعد حبس بجا کی درخواست نمٹا دی چونکہ علیمہ خان اور انکی بہنوں کی نطر بندیوں میں توسیع ہو چکی ہے

عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ محفوظ کیا تھاجسٹس عبہر گل نے علیمہ خان،عظمی خان اور نورین نیازی کی نظر بندیوں کے خلاف شاہ ریز اور سکینہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات سے راہِ فرار اختیار کی گئی تو تحریک چلائیں گے، پیپلزپارٹی لاہور

عدالت میں ہوم سیکرٹری پنجاب پیش ہو ئے تھے۔سرکاری وکیل فرخ لودھی نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی تھی۔علیمہ خانم ،عظمی خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گی ۔

ڈپٹی کمشنر نے تینوں کی نظر بندی مکمل ہونے کے بعد دوبارہ توسیع کی پنجاب حکومت کو تجویز بھیجی۔حکومت نے ڈپٹی کمشنر کی تجویز منظور کرتے ہوئے مزید 30 روز کی نظر بندی میں توسیع کی فرخ لودھی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے