لاہور (پنجاب پوسٹ) مانگا منڈی میں بکرا چوری کے تنازع پر قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا گیا۔
مانگا منڈی پولیس نےفوری ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم صدیق کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 4 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: مقدمے کی مثل 11 سال اپنے پاس رکھنے پر تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔









