لاہور پولیس خدمت مراکز سے رواں سال 14 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہری مستفید

لاہور(پنجاب پوسٹ) پولیس خدمت مراکز کے ذریعے رواں سال 14 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں کی پولیس ویریفیکیشن کی گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے تحت 5 لاکھ سے زائد لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وحدت کالونی کے علاقہ سے 4 سال سے لاپتہ خاتون نرگس بی بی منچن آباد ضلع بہاولنگر سے بازیاب

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ جدید پولیس خدمت مراکز ایک ہی چھت تلے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل آئی ٹی سروسز کے فروغ کے ذریعے پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے