نیتن یاہو الیکشن کے لیے فلسطینیوں کا خون بہانا چاہتا ہے، دنیا خاموش؛ لیوی کے خلاف لانگ مارچ کو تیار ہیں: حافظ نعیم

لاہور(پنجاب پوسٹ)امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے خطاب میں غزہ کی صورتحال، مسلم ممالک کے کردار، امریکی سیاست اور ملک میں پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں پہلے ہی تباہی پھیلائی جا چکی ہے، اور اب وہاں غذائی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی قوتیں خاموش ہیں جبکہ مسلم ممالک بھی مؤثر انداز میں کھڑے نہیں ہو رہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتخابات کے تناظر میں نیتن یاہو کو جنگجو قرار دے رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ خود بھی اپنا الیکشن ہارتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو انتخابات میں کامیابی چاہتے ہیں اور اسی لیے چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی مارے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان باہمی لڑائی نہیں ہونی چاہیے اور فلسطین کے معاملے پر ایک طاقتور آواز اٹھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے، ان پر بھی عذاب آتا ہے۔ ان کے بقول ہمیں اتحاد اور یگانگت کی آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی کا موقف تھا کہ مکی معاہدے میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی طویل جدوجہد جاری ہے۔ وزراء نے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، تاہم جماعتِ اسلامی لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریفائنریز نے اربوں روپے کا فائدہ کمایا ہے، جن میں اٹک اور سینجیکو ریفائنری نمایاں ہیں، جبکہ عوام نقصان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی بڑا فائدہ مل رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے