وحدت کالونی کے علاقہ سے 4 سال سے لاپتہ خاتون نرگس بی بی منچن آباد ضلع بہاولنگر سے بازیاب


لاہور (پنجاب پوسٹ) وحدت کالونی کے علاقہ سے 4 سال سے لاپتہ خاتون نرگس بی بی منچن آباد ضلع بہاولنگر سے بازیاب کروا لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کو عرصہ دراز سے لاپتہ خاتون کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی جمشید اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منچن آباد سے بازیاب کروایا،خاتون کے خاوند نے 2022 میں اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانہ درج کروایا تھا

انچارج جمشید اسلم نے بتایا کہ خاتون کی آنکھوں کی بنیائی کم تھی جو اکیلے گھر سے رشتہ داروں کو ملنے نکلی تھی،خاتون نرگس بی بی کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرائے عالمگیر کا سپوت لانس نائیک غلام مرتضیٰ وزیرستان میں شہید، آبائی گاؤں دندی کلیال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

خاتون کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا،

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کےلیے تعریفی اسناد کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے