سرائے عالمگیر کا سپوت لانس نائیک غلام مرتضیٰ وزیرستان میں شہید، آبائی گاؤں دندی کلیال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کھاریاں(پنجاب پوسٹ)سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں دندی کلیال کے رہائشی، پاک فوج کے لانس نائیک اور ایس ایس جی کمانڈو غلام مرتضیٰ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وطن پر قربان ہو گئے اور جام شہادت نوش کر گئے۔

215775

شہید کا جسد خاکی جب آبائی گاؤں دندی کلیال پہنچا تو فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شہید کا استقبال کرنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد پہلے سے موجود تھی۔ لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

215782

لانس نائیک غلام مرتضیٰ نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی لیکن وطن پر آنچ نہ آنے دی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہید کے لواحقین نے کہا کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کے لیے دی جانے والی قربانی ہمارے خاندان کے لیے باعثِ عزت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے