بلدیاتی انتخابات کو غیر موثر بنانے کی کوششیں، عوام کو شہری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے: لیاقت بلوچ

لاہور(پنجاب پوسٹ)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، تاہم وفاقی اور پنجاب حکومتیں بلدیاتی انتخابات کو غیر موثر بنانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ان کے شہری حقوق دینے سے گریز کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے مقامی حکومتوں کے فرسودہ اور غاصبانہ نظامِ حکمرانی کو برقرار رکھا ہے، جس کے باعث عوام اپنے بنیادی اختیارات سے محروم ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو زرداری کا جیالا میئر لانے کے لیے دھاندلی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ غیر جمہوری اقدام کراچی کے عوام کے لیے بڑا عذاب بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی واحد چوائس جماعت اسلامی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکمران کب تک کراچی کے عوام کے جذبات کو کچلتے رہیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے