وزیر اعلیٰ پنجاب کا وی آئی پی کلچر کے خلاف بڑا قدم، ہوٹر بجاتی سرکاری گاڑیوں اور مستقل پولیس اسکواڈ پر پابندی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے ہوٹر بجاتی سرکاری گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کے ساتھ مستقل پولیس اسکواڈ رکھنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی سرکاری عہدیدار کے ساتھ پولیس کا مستقل اسکواڈ نہیں ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد سڑکوں پر ہوٹر بجاتی گاڑیوں اور وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے عام شہریوں کے لیے ٹریفک روکنے کی روایت ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر سے کراچی پورٹ تک موٹروے تعمیر ہوگی، کاغان ناران سے چین کی سرحد تک بھی موٹروے توسیع کا منصوبہ، عبدالعلیم خان

حکومتِ پنجاب نے پارلیمانی سیکرٹریز، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز، ارکانِ اسمبلی، سرکاری افسران اور نجی افراد کے ساتھ بھی مستقل پولیس اسکواڈ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں پر بغیر اجازت فلیگ اسٹاف یا سرکاری پرچم لگانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے مطابق غیر مجاز پولیس اسکواڈ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور تمام افسران ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے