بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) ہارون آباد کے نواحی گاؤں 66 فور آر میں مویشی کھیتوں میں داخل ہونے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں مبینہ غفلت کے سبب دو بچے دوران زچگی جاں بحق
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 66 فور آر میں مویشی کھیتوں میں داخل ہونے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران فائرنگ سے الفت مقبول ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،
جو ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ واقعے میں محمد مدثر، مقبول اور تنویر احمد بھی زخمی ہوئے، جن کے سروں پر چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا۔








