ڈی پی او سرگودھا کی کے خلاف زیرو ٹالرنس، تھانہ بھیرہ پولیس کی مؤثر کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 300 گرام چرس برآمد

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بھیرہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آصف کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راستے کا تنازعہ یا پرانی رنجش،لالہ موسیٰ میں نوجوان قتل ،مقدمہ درج۔

برآمد شدہ منشیات کو پولیس تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف منشیات رکھنے کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے