شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا

لاہور: ( پنجاب پوسٹ ) قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹوں کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیز ترین پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ اپنے 80ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے تیز 150 وکٹیں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے لی تھیں، جنہوں نے یہ سنگ میل 78 میچوں میں عبور کیا تھا۔ سابق عظیم فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے 91، 91 میچوں میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ یوں شاہین نے دونوں لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شاہین آفریدی کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ریکارڈ بھی متاثر کن ہے۔ وہ اس میدان پر 6 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 13 ون ڈے میچز میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کے جوش میں فول پروف سکیورٹی: لاہور میں 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت چکی ہے اور آج مسلسل تیسری کامیابی کے ارادے سے میدان میں اتری ہے۔دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں 21 سال بعد ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ اس میدان پر ان کا آخری ون ڈے 12 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترے ہیں، تاکہ اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔شاہین آفریدی کا یہ سنگ میل اور پاکستان کی مسلسل تیسری فتح کی کوشش آج کے مقابلے کو خاص اہمیت دے رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے