اداکارہ کومل عزیز خان کا شوبز انڈسٹری سے مستقل کنارہ کشی کا باضابطہ اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستانی سابق اداکارہ کومل عزیزخان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

کومل عزیز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تفصیلی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی کرلیا تھا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان اب کیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 25 at 2.17.04 PM 1

اداکارہ نے کہا کہ وہ غیر ضروری میڈیا توجہ سے بچنا چاہتی تھیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتی تھیں کہ شوبز سے باہر اپنی الگ شناخت اور کامیاب کاروبار قائم کرسکتی ہیں یا نہیں۔

کومل عزیزخان کا کہنا ہےکہ گزشتہ پانچ برسوں کےدوران انہوں نےشہرت اور میڈیا کی توجہ سے دور رہ کر اپنی ذات پر توجہ دی اور زندگی کے لیے ایک نئی سمت کا انتخاب کیا، اب وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور مالی طور پر خودمختار رہنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے