راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں مبینہ غفلت کے سبب دو بچے دوران زچگی جاں بحق

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) بینظیر بھٹو اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث دورانِ زچگی دو بچوں کی موت کا واقعہ سامنے آگیا، جبکہ بچوں کی والدہ تشویش ناک حالت میں آئی سی یو منتقل کر دی گئی۔ اہلخانہ نے ڈیوٹی پر سینئر ڈاکٹر کی عدم موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ اقرا کے ساتھ پیش آیا۔ اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ اسپتال میں سینئر ڈاکٹرز موجود نہیں تھے اور کیس جونیئر ڈاکٹرز کے حوالے کیا گیا، جس کے باعث صورتحال خراب ہوئی۔ اہلخانہ نے واقعے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بینظیر بھٹو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شرجیل شیخ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ زچگی سے قبل الٹراساؤنڈ میں ماں کے پیٹ میں بچوں کی موت کی تصدیق ہو چکی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے، جس پر انکوائری کرائی جائے گی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انکوائری کے ذریعے واقعے سے متعلق حقائق کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے