حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) مبینہ قتل کا نشانہ بننے والی حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر کیس کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا، جبکہ مریم نواز نے متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حنا جاوید کے قتل کا واقعہ 20 اگست 2026 کی صبح راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں پیش آیا تھا، جہاں 45 سالہ حنا جاوید کی لاش ان کے گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے، منہ پر کپڑا تھا اور گلے میں بجلی کی تار بندھی ہوئی تھی۔

اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھے گئے خط میں پولیس کی انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے مریم نواز سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں، جبکہ مختلف فورمز اور حکومتی نمائندوں کے ذریعے بھی پولیس تحقیقات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہلخانہ سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے