گوجرانوالہ: رشتے سے انکار کا رنج، ملزمان نے دلہن کو ولیمہ کے روز قتل کردیا

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) رشتے سے انکار پر ملزمان کی فائرنگ سے دلہن اپنے ولیمہ کے روزقتل ہوگئی۔

قتل کا لرزہ خیز واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ گلشن کالونی میں پیش آیا جہاں مہندی والے ہاتھ خون میں رنگ گئے اوردلہن کو ولیمہ کے روز بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق ولیمہ کی تقریب سے واپس گھر جاتے ہوئےدلہن کی گاڑی کو موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے روکا ،جس کے بعد سرفراز نامی ملزم نے دلہن صباپر اندھادھند فائرنگ کردی،دلہن کے پیٹ میں گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

دلہن کے بہیمانہ قتل سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ تھانہ اروپ میں مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے