لاہور: سسرالیوں پر داماد کی فائرنگ، ساس اور سالے سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور (پنجاب پوسٹ) ستوکتلہ میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے ساس اور سالہ جاں بحق ہوگئے، ملزم نے سسرالیوں کے گھر میں داخل ہوکر بیوی، ساس، سالے اور سالی پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سمیع موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ زخمی ہونے والی کلثوم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ فائرنگ سے زخمی سالی رمیزہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ ملزم کی بیوی خالدہ کو تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: چکری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مرزا علی یار اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا، جبکہ بیوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم دیوار پھلانگ کر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور سسرالیوں پر فائرنگ کردی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کرلیے گئے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے