پنجاب میں جرائم کی شرح میں 63 فیصد کمی ریکارڈ، سی سی ڈی نے اعداد وشمار جاری کردیئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 میں صوبے بھر میں ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم کی شرح میں 63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور ریجن میں جرائم کی شرح میں 78 فیصد کمی ہوئی، جبکہ فیصل آباد ریجن میں 68 فیصد اور ساہیوال ریجن میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

شیخوپورہ اور بہاولپور ریجنز میں جرائم کی شرح میں 57 اور 58 فیصد کمی ہوئی۔ گوجرانوالہ میں 58 فیصد، راولپنڈی میں 52 فیصد، سرگودھا میں 56 فیصد، ملتان میں 59 فیصد اور ڈی جی خان ریجن میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں گھروں میں ڈکیتی کے مقدمات میں 81 فیصد تک کمی آئی، جبکہ شاہراہوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں 72 فیصد اور رابری کے واقعات میں 71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گھروں میں رابری کے واقعات میں 65 فیصد اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 67 فیصد کمی سامنے آئی۔

سی سی ڈی پنجاب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف اقسام کے جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے