ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر بچوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی ٹیم نے شالیمار ٹاؤن میں پاکستان منٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ ملزم حمیر ولایت کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کم عمر بچوں سے نجی مواد حاصل کر کے انہیں فحش ویب سائٹس پر فروخت کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ملزم کے قبضے سے آئی فون 12 اور آئی فون 13 پرو برآمد، ٹک ٹاک پر بلیک میلنگ اور مالی مفاد کے شواہد مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر سے گرفتار این سی سی آئی اے کے گیارہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تفتیش کے دوران متعدد ای میل اکاؤنٹس، پاس ورڈز اور حذف شدہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ واقعے کا مقدمہ انسپکٹر عاقب علی خان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

بچوں کو آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے