سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرکاری اسکول ٹیچر کے موبائل فون سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز اسکول ٹیچر کو بدفعلی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور،مایوس دکاندار کے چہرے پر خوشی لوٹ آئی، 14 قیمتی موبائل کی ریکوری، چور گرفتار
پولیس حکام کے مطابق سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ بدفعلی اور ویڈیوز بنانے کا معاملے سامنے آیا ہے، موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے متعدد بچوں کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔
پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔









