حافظ آباد: "اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت 22 بے زمین افراد میں 35 ایکڑ زرعی اراضی اور ترقیاتی چیک تقسیم

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام "اپنا کھیت، اپنا روزگار” کے تحت حافظ آباد میں 22 بے زمین افراد کو 35 ایکڑ زرعی اراضی الاٹ کر دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے الاٹمنٹ کے بعد زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے کے حساب سے ترقیاتی فنڈز کے چیک بھی تقسیم کیے۔ یہ اراضی کسی معاوضے کے عوض نہیں بلکہ مکمل طور پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے زمین کی فراہمی بے روزگار افراد کو باعزت روزگار دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کا مقصد بے زمین کاشتکاروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور انہیں خود کفیل بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر اسکیم سمیت حکومت کے دیگر اقدامات کا بنیادی مقصد کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر کے مطابق پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مفت زرعی اراضی فراہم کی گئی ہے، جبکہ زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے مالی معاونت بھی دی جا رہی ہے تاکہ مستفید ہونے والے افراد جلد از جلد کاشتکاری کا آغاز کر سکیں۔

اس موقع پر میاں حیدر علی بھٹی، محکمہ زراعت کے افسران اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ زمین حاصل کرنے والے افراد نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور حکومتِ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے