شاہکوٹ (پنجاب پوسٹ) شاہکوٹ میں منشیات کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزم کو تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے سال 2025 میں گرفتار کیا تھا۔
تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران مجرم محمد ندیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1300 گرام منشیات برآمد کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش مکمل کی اور چالان عدالت میں پیش کیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شاہکوٹ محمد منصور عطا نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں:راستے کا تنازعہ یا پرانی رنجش،لالہ موسیٰ میں نوجوان قتل ،مقدمہ درج
ڈی پی او ننکانہ صاحب کا ردعمل
ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط قانونی پیروی کے نتیجے میں مجرم کو سزا دلوانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ڈرگ فری مہم جاری رہے گی
ڈی پی او کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی منشیات کے خلاف ڈرگ فری مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








