لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش، اگلے سال 3 ہزار اسکولز کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا ہدف، محسن نقوی

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پروگرام کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں پی سی بی نے خود فرنچائزز سے درخواست کی تھی کہ اسکول ٹورنامنٹ کے ذریعے لڑکوں کو منتخب کیا جائے۔ اگلے سال 3 ہزار اسکولز کو اسکول ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، تاہم اسے نکھارنا اور کھلاڑیوں کو تیار کرنا مشکل کام ہے۔ یہ کام پی سی بی اکیلے نہیں کرسکتا، اس کے لیے فرنچائزز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور دیگر متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اگلے چھ ماہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی ایک اور کھیپ تیار ہو رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے بہت سے ایسے کرکٹرز دیکھے ہیں جو برا وقت آنے پر محنت چھوڑ دیتے ہیں، حالانکہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں مسلسل محنت جاری رکھنا ضروری ہے۔ ایک وقت تھا جب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی سکھانا پڑتا تھا۔ ہم نے اپنے آپ کو بہتر کیا ہے اور آئندہ بھی کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دیگر فرنچائزز بھی لاہور قلندرز کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کے لیے کام کریں تاکہ ملک میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کو آگے آنے کے مواقع مل سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پانچ لڑکوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باؤلرز بھی منتخب کیے گئے ہیں۔

ثمین رانا نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے اسکول کرکٹ کا آغاز ایک بہترین قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پانچ لڑکوں کو سامنے لایا گیا ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے