انگلینڈ کے خلاف جیت پر نظریں، صائم ایوب پر اعتماد برقرار، فخر زمان اہم کھلاڑی ہیں، شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (پنجاب پوسٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریں انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر ہیں، صائم ایوب کی حالیہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں لیکن وہ پاکستان کے بہترین ون ڈے کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں، جبکہ فخر زمان ٹیم کے لیے انتہائی اہم کھلاڑی ہیں اور ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے ٹرائی سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا اور مشکل حالات میں دو مرتبہ ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں راولپنڈی کی پچ تبدیل نہیں کی گئی تھی، جبکہ اوس کے باعث انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی حکمت عملی کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے، تاہم پاکستان کی توجہ صرف میچ جیتنے پر ہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب گزشتہ چند ون ڈے سیریز میں پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل رہے ہیں، اس لیے ان پر اعتماد برقرار ہے۔ فخر زمان کو اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ان کی موجودگی ضروری ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تیز رفتار پچز پر کھیلنا ہوگا، اس لیے ایسی پچز تیار کی جانی چاہییں۔ انہوں نے اسپنر ابرار احمد کو بھی اہم باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں کس طرح استعمال کرنا ہے۔

کپتان نے کہا کہ ٹیم کے لیے یہ اچھی بات ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اپنی رفتار میں کمی آئی ہے، تاہم ٹیم کو ان سے وکٹیں لینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے