پی سی بی کا سخت فیصلہ: پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے والے کرکٹرز کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ

لاہور: ( پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کرکٹرز کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کے بھی دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے لیے فٹنس ٹیسٹ دیے تھے، انہیں بھی دوبارہ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے خواہشمند تمام کھلاڑی 25 اکتوبر تک اپنے فٹنس ٹیسٹ مکمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام ٹیسٹ پی سی بی کے اپنے ٹرینرز کی نگرانی میں لیے جائیں گے تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی کا آئندہ مرحلہ 2 نومبر سے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے