فیصل آباد میں ریلوے اراضی پر قائم ناجائز لنڈا بازار کا خاتمہ، ایک ارب 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 165 مرلہ زمین واگزار

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) ریلوے پولیس فیصل آباد نے ریلوے انتظامیہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریلوے مال گودام کے قریب پارکنگ اسٹینڈ پر قائم ناجائز لنڈا بازار کے خاتمے کے لیے انسدادِ تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے ایک اعشاریہ صفر تین ایکڑ، یعنی 165 مرلہ ریلوے اراضی واگزار کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن آج صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا گیا، جو ایس ایچ او ریلوے پولیس فیصل آباد، ایس ایس اور آئی او ڈبلیو فیصل آباد کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔ کارروائی کے دوران ریلوے اراضی پر قائم ناجائز لنڈا بازار کا خاتمہ کر دیا گیا۔

واگزار کروائی گئی ریلوے اراضی کی مالیت ایک ارب 27 کروڑ 35 لاکھ 17 ہزار 850 روپے بتائی گئی ہے۔ آپریشن صبح 11 بج کر 35 منٹ پر بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔

ریلوے اراضی کو ناجائز قبضوں سے واگزار کروانے کے لیے انسدادِ تجاوزات کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے