لاہور(پنجاب پوسٹ)مریم نواز نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ افسوس! جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے پر سماعت کی تو پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی. عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کر دیا۔
ملزم کی ضمانت منظور کر لی. عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا. عدالت نے ہدایت کی کہ اگر ملزم کسی اور کرائمنل مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے. تھانہ مزنگ پولیس نے کسوٹی چلانے والی خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں ملزم غلام مصطفی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز مریم نواز نے ایکس پر ملزم کی رہائی کی خبر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے اس سے قبل ایکس پر ہی اپنے ایک بیان میں لکھا تھا کہ میں نے خود اس لڑکی سے بات کی اور اسے کہا کہ اس شخص نے اسے جتنی بار تھپڑ مارے تھے، وہ بھی اسے اتنی ہی بار تھپڑ مارے۔ لیکن اس نے کہا کہ اس کے لیے یہی کافی ہے کہ حکومت نے اسے تحفظ کا احساس دلایا، اس کی پرواہ کی اور اسے یہ یقین دلایا کہ انصاف اس کے ساتھ ہے۔









