لاہور میں سکوٹی گرل کا راستہ روکنے والا شخص گرفتار ، لڑکی کا راستہ کیوں روکا؟ واقعہ کب پیش آیا ،تمام تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) مزنگ پولیس نے سکوٹی پر سفر کرنے والی لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مزنگ لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار لڑکی کو ٹکر مار کر زبردستی راستہ روکا اور اسے موٹر سائیکل سے گرا کر تشدد کیا۔ ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مارے اور بال بھی نوچے، جس کے نتیجے میں اس کے چہرے اور ناک پر زخم آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موبائل ہیلتھ سروسز متحرک ،کیا کیا سہولیات میسر ہیں؟

جبکہ اس کے لیپ ٹاپ اور بیگ کو بھی نقصان پہنچا۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھیننے کی کوشش بھی کی۔ گرفتار ملزم غلام مصطفیٰ ضلع چنیوٹ کا رہائشی ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ سرِراہ خواتین کا راستہ روکنا، انہیں ہراساں کرنا اور تشدد کا نشانہ بنانا ناقابلِ برداشت ہے۔ خواتین کو خوفزدہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے