ایک ہی تھپڑ سے غصہ اتر گیا، پیٹرول پمپ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ڈراپ سین، ملازم اور ملزم کے درمیان صلح ہوگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) ضلع کچہری میں پیٹرول پمپ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملازم اور ملزم کے درمیان صلح ہونے پر عدالت نے گرفتار ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد علی امجد نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مدعی نے بیان دیا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا اور فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوچکا ہے۔ مدعی نے عدالت کو بتایا کہ وہ مقدمے میں مزید کارروائی نہیں چاہتا۔

فیصلے کے مطابق پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لیے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم فریقین کے درمیان صلح ہونے کی بنیاد پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے