سرگودھا: یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے تین بس اڈوں کے لائسنس منسوخ، اڈے سیل

سرگودھا (پنجاب پوسٹ)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تین بس اڈوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے اور اڈوں کو سیل کر دیا گیا۔ سیل کیے جانے والے اڈوں میں جنرل بس اسٹینڈ 47 اڈہ، زیشان ٹریولز اور ڈائیوو ایکسپریس شامل ہیں۔

یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے 177ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق موٹر وہیکلز رولز 1969 کے رول 266(1) اور 266(2) کے تحت تینوں بس اڈوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اڈوں کو سیل کیا گیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ شہریوں کی آمدورفت میں آسانی کے لیے متعلقہ بس سروسز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں جنرل لاری اڈہ منتقل کریں۔ ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھنے کا انتظام مکمل ہے اور مسافروں کو سفری سہولت میں کسی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔

یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے، شہریوں کو مشکلات سے بچانے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کا عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے