مریم نواز کا انوکھا انصاف، غریب ملازم سے بگڑے رئیس زادے کو تھپڑ پڑوا دئیے، سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے بلے بلے ہوگئی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری اور بہترین انصاف کی مثال قائم کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں ، آج علی الصبح پٹرول پمپ کے ملازم کو سگریٹ پینے سے منع کرنے پر بگڑے رئیس زادے کی ویڈیو وائرل ہوئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسی پٹرول پمپ پر لے جاکر اس رئیس زادے کو تھپڑ پڑوا دئیے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو غریبوں کو اپنے سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب، میں مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں، چاہے اُن پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اُسے قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انصاف صرف امیر اور طاقتور لوگوں کا حق نہیں، بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور کسی مظلوم کو محض اس لیے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اُس کے خلاف کھڑا ہونے والا شخص دولت اور طاقت رکھتا ہے۔

میرا عزم واضح ہے: مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اور کسی کو بھی اپنے پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق نہیں دیا جا سکتا-

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے