سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت اجلاس، بجلی کا نظام فالٹ فری بنانے، بجلی چوری کے خاتمے اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں اجلاس میں تمام فنکشنل ہیڈز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل کی شرکت۔

ترجمان لیسکو نے لیسکو کے بجلی کے نظام کو فالٹ فری بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی اہلکار زیادتی کیس میں نیا موڑ، درخواست گزار خاتون کے سابقہ مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور ریکوری اہداف کے حصول کے لیے تمام شعبے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ صارفین کے مسائل کا بروقت حل اور بہتر سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو فیلڈ میں سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ٹیم ورک کے ذریعے لیسکو کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے