لاہور (پنجاب پوسٹ) کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت اور پیداواری اہداف کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، فرٹیلائزر کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گندم کی بوائی یکم نومبر سے 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی اور امسال 13 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائے گی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ گندم کے وافر بیج اور کھادوں کی دستیابی اور فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی خدمت کسی ایک دن کا کام نہیں بلکہ مسلسل ذمہ داری کا نام ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب
کمشنر لاہور نے محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی کو نہری پانی کی دستیابی کے لیے باہمی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کے اہداف کی تکمیل اور کسانوں کی بہتر رہنمائی سے ہی گندم کی پیداواری اہداف حاصل کیے جا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی گندم پرائس پالیسی سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنرز کو "اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام اور سٹیٹ لینڈ پر گندم کی کاشت کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکواڈز چوبیس گھنٹے فیلڈ مانیٹرنگ کریں














