شیخوپورہ: شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑے میں 3 خواتین قتل

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) شیخوپورہ میں شیر خوار بچی کی حوالگی کے معاملے پر تین خواتین کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹھہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا، اس دوران ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول خواتین میں ملزم کی ساس، سالی اور سالے کی بیوی شامل ہیں جب کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا انوکھا انصاف، غریب ملازم سے بگڑے رئیس زادے کو تھپڑ پڑوا دئیے، سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے بلے بلے ہوگئی

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے