شالیمار پولیس کا بڑا ایکشن: سی سی ٹی وی فوٹیج نے کھول دیا چور گینگ کا راز، موٹرسائیکل چور دو ملزمان دھر لیے گئے

لاہور( پنجاب پوسٹ ) شالیمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو عالیہ ٹاؤن سے ٹریس کیا گیا، جبکہ ان سے گزشتہ تین روز کے دوران چوری ہونے والی دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر شالیمار پولیس نے خصوصی کارروائی کا آغاز کیا۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی، جس میں ملزمان کو موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور ٹریس کرنے کے بعد انہیں عالیہ ٹاؤن سے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امیر حمزہ اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان گھروں اور پارکس کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو نشانہ بناتے اور چوری کرکے موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے گزشتہ تین روز میں چوری کی گئی دو موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، اور امکان ہے کہ مزید چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوں گی اس حوالے سے ایس پی سول لائنز منیزہ کرامت کا کہنا تھا کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے